ایان علی کا نام بالآخر ای سی ایل سے نکال دیا گیا نوٹیفکیشن جاری

ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی کاپی ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے


ویب ڈیسک February 23, 2017
ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی کاپی ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ماڈل گرل ایان علی کا نام بالآخرایگزٹ کنٹرول (ای سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے اور اس بار اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

وازرت داخلہ کے ایس او قلندر خان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایان علی کا نام سپریم کورٹ کی جانب سے 30 جنوری کو جاری حکم پر عمل کرتے ہوئے ای سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔

ماڈل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی کاپی ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو ارسال کر دی گئی ہے جب کہ فیصلے کی کاپی ، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور محکمہ داخلہ پنجاب کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں