امپورٹڈ ایجنڈا رکھنے والے جمہوریت کو ڈبونے کیلئےآئےہیں شہباز شریف

امپورٹڈ لوگوں میں 5 سال بعد قوم کا درد جاگا ہے اور 5 برس بعد کرپشن کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔

جب ڈینگی اور سیلاب نے تباہی مچائی تو اس وقت کسی کو ملک اور عوام کی یاد نہ ستائی، شہباز شریف۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

CANBERRA, AUSTRALIA:

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ ایجنڈا رکھنے والے صاحب ملک میں جمہوریت کو ڈبونے کے لئے آئے ہیں۔


پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب لاہور میں ڈینگی اور جنوبی پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچائی تو اس وقت کسی کو ملک اور عوام کی یاد نہ ستائی۔ زربابا 40 چوروں نے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی ہے، امپورٹڈ لوگوں میں 5 سال بعد قوم کا درد جاگا ہے اور 5 برس بعد کرپشن کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔



شہباز شریف نے کہا کہ قوم دنیا کے سامنے کشکول پھیلائے بغیر بھی ترقی کرسکتی ہے اس کی مثال پنجاب حکومت ہے جس نے ڈیڑھ سال قبل غیرملکی امداد کو خداحافظ کہہ کر اپنی مدد آپ کے تحت صوبے میں ترقی کی نئی جہتیں متعارف کرارہی ہے۔



Recommended Stories

Load Next Story