بھارتانتہاپسند ہندوؤں کا حملہ 4 مسلمان جاں بحق متعدد زخمی

مہاراشٹر میں پاک بھارت کرکٹ سیریزمیں بھارت کی شکست کابدلہ لینے کے لئے انتہاپسند ہندوؤں نے مسلمانوں پرحملہ کیا


AFP/ January 07, 2013
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو بلوائیوں نے مسلمانوں کی درجنوں دکانوں کو لوٹ کر جلا ڈالا، فوٹو: اے ایف پی

JEDDAH: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پاک بھارت کرکٹ سیریزمیں بھارت کی شکست کابدلہ لینے کے لئے چند انتہاپسند ہندوؤں نے مسلمانوں پردھاوابول دیا جس کے نتیجے میں 4 مسلمان جاں بحق اور 175 سے زائد زخمی ہو گئے۔

اتوارکودھولے نامی قصبے کے ایک ہوٹل میں لوگ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا آخری میچ دیکھ رہے تھے اور دو میچ ہارنےکے بعد بھارتی ٹیم پر پاکستان کی جانب سے وائٹ واش کے خطرات منڈلارہےتھے کہ ہوٹل پرہندو بلوائیوں نےدھاوابول دیا اوردیکھتے ہی دیکھتے پورےعلاقے میں ہندو مسلم فسادات پھیل گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو بلوائیوں نے مسلمانوں کی درجنوں دکانوں کو لوٹ کر جلا ڈالا، انتہا پسند ہندوؤں کی کارروائی کے بعدعلاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا یہ تاثردے رہا ہے کہ جھگڑا ہوٹل کا بل ادا نہ کرنے پرہوا جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہےکہ انتہاپسند ہندوبھارتی شکست برداشت نہیں کرسکے اوراشتعال میں آکرمسلمانوں پرٹوٹ پڑے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں