وزارت داخلہ نے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کیلئے حکومت سے 25 کروڑ مانگ لئے

اجلاس میں لانگ مارچ کےشرکا کو درپیش خطرات کے حوالے سے سینئر افسران کی ٹیم کو11جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔


ویب ڈیسک January 07, 2013
ملنے والی رقم سے لانگ مارچ میں تعینات کیے جانے والے 10 ہزار سیکیورٹی اہلکارروں کو کھانا، پیٹرول اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے 25 کروڑ روپے مانگ لئے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اجلاس میں طاہرالقادری کے لانگ مارچ کے شرکا کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے سینئر افسران کی ٹیم کو 11 جنوری تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں رحمان ملک نے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے مانگی گئی رقم کا معاملہ وزارت خزانہ کو بھیجنے کی بھی ہدایت کی، ملنے والی رقم سے لانگ مارچ میں تعینات کیے جانے والے 10 ہزار سیکیورٹی اہلکارروں کو کھانا، پیٹرول اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |