ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں متعدد افراد زیر حراست

کومبنگ آپریشن کے راولپنڈی، پنڈی بھٹیاں، سرگودھا اور پشاور بھی سرچ آپریشن کیا گیا


ویب ڈیسک February 23, 2017
سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے اسحلہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ فوٹو: فائل

نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجے میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے پنڈی بھٹیاں میں سرچ آپریشن کے دوران 36 افراد کو حراست میں لیا جن میں 9 افغان باشندے شامل ہیں جنہیں شناختی کارڈز کی معیاد ختم ہونے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے ایک کلو گرام منشیات بھی برآمد کی گئی۔ راولپنڈی میں بھی ڈھوک حسو، گلی لوہاراں، ڈھوک منگٹال میں کومبنگ آپریشن کے دوران 3 افغان باشندوں سمیت 30 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ''رد الفساد'' شروع کرنے کا اعلان

سرگودھا میں بھی سلانوالی اور جھال چکیاں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران 200 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی اور 80 سے زائد افراد کے بائیو میٹرک کوائف چیک کیے گئے جن میں سے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ پشاور کے علاقوں بڈھ بیر، متنی اور ادیزئی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران 95 افراد کو حراست میں لیا گیا، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران کلاشنکوف، 4 پستول، رائفل، 3 ریپیٹر اور درجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی سینٹرل جیل کے اطراف کومبنگ آپریشن

واضح رہے کہ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد گزشتہ روز پاک فوج نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن''رد الفساد'' کے نام سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں