معاملات افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنے پریقین رکھتا ہوں الطاف حسین

انتشار اور تصادم سےبچنے کے لئے جھک جانےمیں کوئی حرج نہیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک January 07, 2013
ایم کیو ایم کے حوالے سے غلط تصویر پیش کی جاتی ہے، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اداروں کے تقدس اور احترام پر یقین رکھتے ہیں اور اداروں کے تقدس اور احترام کے لئے جھک جانےمیں ہی بڑائی سمجھتے ہیں۔


ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور وکلا سے گفتگو کے دوران الطاف حسین کا کہنا تھا کہ خدا کو اکڑنا نہیں جھکنا پسند ہے،بڑائی صرف اللہ کی ذات کے لئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے حوالے سے غلط تصویر پیش کی جاتی ہے۔


الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ افہام وتفہیم کےذریعے معاملات کے حل پر یقین رکھتے ہیں، انتشار اور تصادم سےبچنے کے لئے جھک جانےمیں کوئی حرج نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جھک جانے میں ہی بڑائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔