لکی مروتموبائل پر شدت پسندوں کا حملہ ایس ایچ او شہیداہلکار زخمی

پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 شدت پسند بھی مارے گئے۔


ویب ڈیسک January 07, 2013
پولیس نے دہشت گردوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا جس کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پرفائرنگ کردی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پولیس موبائل پر حملے میں ایس ایچ او لکی مروت شہید اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردبھی مارے گئے۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ دہشت گرد اباخیل کےعلاقے میں چھپے ہوئے ہیں جس پر پولیس نے چھاپا مارا لیکن پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او لکی مروت اسماعیل شہید اور ایلیٹ فورس کا اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس نے مزید نفری طلب کرکے جوابی کارروائی کی جس کےدوران 3 شدت پسند بھی مارے گئے، زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں