افغان سفیر کا سرحد کھولنے کے لیے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کو خط

امید ہے کہ خط کے بعد آج شام تک پاک افغان سرحد کھول دی جائے گی، عمرزخیل وال


ویب ڈیسک February 23, 2017
سرحدوں کی بندش سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، افغان سفیر : فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاک فوج کی قیادت اور مشیر خارجہ کو سرحد کھولنے کے لئے درخواست کی ہے۔

پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمرزخیل وال نے پاک افغان سرحد کھولنے کے لئے پاک فوج کی قیادت اور مشیرخارجہ سرتاج عزیز کو خط لکھا ہے۔ افغان سفیرعمر زخیل وال نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ 2 روز قبل پاکستانی حکام نے سرحد کھولنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے پاک فوج کی قیادت اورمشیر خارجہ کو خط لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ پاک افغان سرحد کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور مجھے قوی امید ہے کہ خط کے بعد آج شام تک سرحد کھول دی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: روپے پرپابندی کی اطلاعات؛ اسحٰق ڈارکا افغان سفیر سے رابطہ

عمرزخیل کاکہنا تھا کہ اسپین بولدک، طورخم اوردیگر قانونی راستوں پر دونوں اطراف میں سخت چیکنگ کا نظام موجود ہے .سرحدوں کی بندش سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت سرحد بند نہیں کی جاسکتی جب کہ سرحد کی بندش غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں