آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر

آصف زرداری نے 20 فروری کوسندھ میں امن و امان کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں شرکت کرکے آفیشل ایکٹ 1923 کی خلاف ورزی کی


ویب ڈیسک February 23, 2017
وزیراعلیٰ سندھ کو برطرف کر کے تمام مراعات واپس لی جائیں، درخواست گزار. فوٹو: فائل

سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمود اختر نقوی کی جانب سے سپریم کورٹ میں ا درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 20 فروری کو وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ میں امن و امان کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آصف زرداری نے ایک اجنبی شخص کی حیثیت سے کی، آصف زرداری پارٹی سربراہ ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے، اجلاس میں شرکت کر کے انہوں نے آفیشل ایکٹ 1923 کی خلاف ورزی کی لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

اس کے علاوہ درخواست گزار کی جانب سے حلف کی خلاف ورزی پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعلی سندھ سے تمام مراعات واپس لے کر اجلاس کی کارروائی اور میڈیا میں آنے والی خبروں کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ اجلاس میں موجود تمام سرکاری ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے کہ انہوں نے سرکاری اجلاس میں ایک اجنبی شخص کو امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ کیوں دی؟

محمود اختر نقوی نے درخواست میں آصف زرداری اور مراد علی شاہ سمیت وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، پیمرا اور آئی جی سندھ کو بھی فریق بنایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |