پولیوکی مہم غیراسلامی نہیں ہےحافظ طاہراشرفی

شکیل آفریدی نے ہیپاٹائٹس مہم چلائی تھی،جانبازآفریدی،پروگرام تکرارمیںگفتگو


Monitoring Desk July 29, 2012
شکیل آفریدی نے ہیپاٹائٹس مہم چلائی تھی ،جانبازآفریدی ،پروگرام تکرارمیںگفتگو۔ فائل فوٹو

KARACHI: فاٹاسے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی حمیداللہ جان آفریدی نے کہاہے کہ پولیوکی مہم کی ناکامی کی وجہ قبائل کایہ موقف ہے کہ ایک طرف آپ ہمارے بچوںکوڈرون حملوںمیںہلاک کررہے ہیںتودوسری طرف محبت کااظہار پولیوکے قطرے پلاکرکرتے ہیں،اگرڈرون حملے بندنہیںہونے توہمارے بچوںکوایسے ہی مرنے دیا جائے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرارمیںاینکر پرسن نادیہ نقی سے گفتگو میںانھوںنے کہاکہ میرے حلقے میں3سال سے کرفیوہے اورکچھ قبائل بھی اس حق میں نہیںاس لیے پولیو مہم کی گھرگھررسائی ممکن نہیں ہوسکی،انھوںنے کہاکہ قبائل اب پہلے سے بہت سمجھدار اور باعلم ہوچکے ہیںلیکن وہ ڈرون حملوں پر غصے میں پولیو جیسی مہم کے حق میں نہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹریونیسیف ڈاکٹرجانبازآفریدی نے کہاکہ پاکستان نے پولیوکے خاتمے کیلیے ڈبلیوایچ اوسے معاہدے پردستخط کیے ہوئے ہیںاوراس کیلیے چاہیے کہ ہم پولیوکاخاتمہ کریں،ڈاکٹر شکیل آفریدی کا پولیو مہم سے تعلق نہیںتھاانھوںنے ہیپاٹائٹس کی مہم چلائی تھی۔چیئرمین علمائے کانفرنس حافظ طاہراشرفی نے کہاکہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ پولیو کی مہم غیر اسلامی نہیں ہے اورمختلف طبقہ فکرکے علمانے اس کے بارے میںفتوے بھی جاری کیے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں