ملک میں دہشتگردوں کے خلاف ایک ساتھ آپریشن ہونا چاہیے عمران خان

ضرب عضب سے دہشت گردی کم ہو گئی تھی لیکن حکومت نے فائدہ نہیں اٹھایا، عمران خان


ویب ڈیسک February 23, 2017
سپریم کورٹ کے لارجربینچ نے آج پاناما کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے: فوٹو: پی پی آئی

TOKYO: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف ایک ساتھ آپریشن ہونا چاہیے کیونکہ پنجاب میں کارروائی نہ ہونے کا ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پردستخط کئے تھے، اس کے تحت ملک کے تمام صوبوں میں پولیس کو غیر سیاسی اور فعال کرنا تھا ، ہمیں فخر ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کوغیرسیاسی کردیا گیا ہے، پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف جو کارروائی ہونا تھی وہ نہیں ہوئی، پنجاب میں آپریشن نہیں ہوا جس کا ہمیں بڑا نقصان ہواہے، فاٹا میں ہم نے سب سے زیادہ کمزوری دکھائی، خیبر پختونخوا اور فاٹا کو ملانے کا منصوبہ ضرب عضب کے فورا بعد شروع ہوجانا چاہئے تھا۔

اس سے قبل عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری بیان میں کہا کہ میں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی، ملک کے لیے انصاف اورکرپشن کے خاتمے کے لیے آخری بال تک لڑا ہوں اور اب میں اللہ سے کامیابی کے لیے دعا گوہوں۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

واضح رہے کہ آج سپریم کورٹ کے لارجربینچ نے پاناما کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں