ہنگری 2024 اولمپکس کی میزبانی سے دستبردار

اولمپکس کی میزبانی سے دستبرداری کا فیصلہ عوامی مطالبے پر کیا گیا


Sports Desk February 23, 2017
اولمپکس کی میزبانی سے دستبرداری کا فیصلہ عوامی مطالبے پر کیا گیا. فوٹو: فائل

ہنگری کی حکومت نے بوڈا پسٹ اولمپکس 2024 کی میزبانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ہنگری کی حکومت کی جانب سے اولمپکس کی میزبانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ عوامی پٹیشن کے بعد سامنے آیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اولمپک گیمز پر خرچ کی جانے والی رقم اسپتالوں اور اسکولوں کی تعمیر پر لگائی جائے۔

حکومتی ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ 2024 کی اولمپک گیمز کی میزبانی سے دستبرداری کا فیصلہ وزیر اعظم، بوداپسٹ کے میئر اور ہنگری کی اولمپک کمیٹی کے سربراہ کی میٹنگ میں کیا گیا جبکہ اس بارے میں حتمی فیصلہ سٹی اسمبلی میں ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اولمپک گیمز کی میزبانی کیخلاف اڑھائی لاکھ سے زیادہ افراد نے پٹیشن پر دستخط کیے تھے جس میں اولمپکس پر خرچ کی جانے والی رقم کو فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔13

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی رواں سال ستمبر میں میزبان شہر کے نام کا اعلان کرے گی۔ 2015 میں ہیمبرگ اور گذشتہ سال روم بھی 2024 اولمپکس کی میزبانی سے دستبردار ہو گئے تھے، اب ہنگری کے دستبردار ہونے کے بعد لاس اینجیلس اور پیرس ہی میزبانی کے امیدوار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں