یونس خان نے کپتانی میں دلچسپی ظاہر کر دی

میری رنز بنانے کی بھوک ابھی تک ختم نہیں ہوئی، یونس خان

ہر پلیئر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فٹنس اور فارم دیکھ کر کرنا چاہیے، یونس خان ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پی سی بی نے اگر کپتانی کی پیش کش کی تو ضرور غور کروں گا۔


لاہور میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر بیٹسمین نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کے گھناؤ نے فعل کی تہہ تک جانا چاہیے، فیملی بیک گراؤنڈ اور تعلیم میں کمی کی وجہ سے پلیئرز ایسے معاملات میں ملوث ہو جاتے ہیں، اس حوالے سے نوجوان کرکٹرز کی ڈومیسٹک سطح پر تربیت ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتا ہوں، کیریئر میں بہت کٹھن حالات کا سامنا کیا۔

یونس خان نے کہا کہ ہر پلیئر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فٹنس اور فارم دیکھ کر کرنا چاہیے، میری رنز بنانے کی بھوک ابھی تک ختم نہیں ہوئی، خواہش ہے کہ کیریئر کا اختتام ہوم گراؤنڈ پر ہو۔
Load Next Story