صدارتی ترجمان کا بیان عدلیہ کودھمکانے کے مترادف ہے منور حسن

ڈرون حملوں کیخلاف حکمران مجرمانہ خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں،خطاب اور میڈیا سے گفتگو


Numainda Express July 29, 2012
ڈرون حملوں کیخلاف حکمران مجرمانہ خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں،خطاب اور میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو ایکسپریس

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ صدارتی ترجمان فرحت اﷲ بابرکا بیان عدلیہ کو دھمکانے کے زمرے میں آتا ہے۔ حکومت نے پارلیمنٹ کا سہارا لے کر عدلیہ پر وار کرنے کی کوشش کی تو قوم عدلیہ کی پشت پر ہوگی ۔ڈرون حملوں کے خلاف عالمی ضمیر بیدار ہورہاہے لیکن پاکستانی حکمران مجرمانہ خاموشی اختیارکیے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مغل پورہ لاہور میں انجینئر محمد اخلاق کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ منہو حسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی گزشتہ چار سال سے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا مذاق اڑا رہی ہے لیکن سپریم کورٹ نے کما ل صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکمران عدلیہ کو اپنی من مانیوں کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ محاذ آرائی پر اتر آئے ہیں ۔

وہ عدلیہ کے اختیارات سلب کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی کرپشن جاری رکھ سکیں اورکوئی انہیں پوچھنے والا نہ ہو۔ حکمران عوام کوعدلیہ سے تصادم کی دعوت دے رہے ہیں جبکہ عدلیہ قوم کی امیدوں کا آخری مرکزہے۔ زرداری کی کرپشن اور لوٹ مار چھپانے کیلیے ملک میں جنگل کا قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا۔ عوام آئینی اداروں کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیاتھا اور اس کی بقا و استحکام بھی اسلامی نظام سے وابستہ ہے ۔ بھارت نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے میں کبھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ، صدر زرداری کا منموہن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دینا تاکہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل اورامن قائم کیا جاسکے، خواب خیالی ہے۔کشمیر اور پانی کے مسائل کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں