تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھلیں گے ترجمان ڈی ایچ اے لاہور
دہشت گردی کے واقعے کے بعد ایسی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ڈیفنس میں واقع تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے
KARACHI:
ترجمان ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے مطابق آج تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرایسی خبریں سامنے آرہی تھیں کہ علاقے میں واقع تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے تاہم ڈی ایچ اے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج بروز جمعہ تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی ایک زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 کے قریب زخمی ہوئے۔