مکسڈ مارشل آرٹ فائٹربشیر احمد لاہوردھماکے میں بال بال بچ گئے

جس جگہ موجود تھا وہاں سے روانگی کے ٹھیک دو منٹ بعد دھماکا ہوا، بشیر احمد

جس جگہ موجود تھا وہاں سے روانگی کے ٹھیک دو منٹ بعد دھماکا ہوا، بشیر احمد، فوٹو؛ فائل

LOUISVILLE:
مکسڈ مارشل آرٹ کے فائٹر بشیر احمد لاہور ڈیفنس دھماکے میں بال بال بچ گئے۔

مکسڈ مارشل آرٹ کے پاکستانی فائٹر بشیراحمد لاہور کے علاقے ڈیفنس کے زیڈ بلاک میں واقع ہیئرسیلون میں فوٹو شوٹ کی تیاری کے لیے موجود تھے اور وہاں سے جب وہ روانہ ہوئے تو ٹھیک 2 منٹ بعد عین اسی جگہ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث 8 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں جب کہ بشیر احمد خوش قسمتی سے کسی بھی نقصان سے محفوظ رہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق


[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/BashirMMA/photos/a.329621980430916.75749.230658420327273/1325527784173659/"]

اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر سیلون میں بنائی ہوئی سیلفی شیئر کرتے ہوئے فائٹر بشیر احمد نے بتایا کہ لاہور میں ڈیفنس دھماکے سے 2 منٹ قبل عین اسی جگہ موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے اس واقعے میں محفوظ رہا۔

واضح رہے کہ ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی ایک زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

Load Next Story