مشرقی سرحد پرخطرات کے مؤثرجواب کیلیے ہر دم تیار ہیں آرمی چیف

اندرونی چیلنجز کے باوجود مشرقی سرحد پرخطرات کے مؤثرجواب کیلیے ہر دم تیار ہیں، آرمی چیف

مادر وطن کے دفاع میں زندگی قربان کردینے سے بڑھ کر مقدس کوئی فریضہ نہیں - فوٹو: فائل

لاہور:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دفاع وطن کیلیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جب کہ اندرونی چیلنجز کے باوجود پاک فوج مشرقی سرحد پر خطرات کے مؤثرجواب کے لیے ہر دم تیار ہے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیاچن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گیاری میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کے اسکردو پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا، آرمی چیف نے گلگت بلتستان کے مقامی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوما اور گلگت میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری آزادی شہدا کی مرہون منت ہے، فوج گلگت بلتستان کے حقوق یقینی بنانے کی تمام کوششوں کی بھرپورحمایت کررہی ہے جب کہ دشوار گزار راستوں اور موسم کی مشکلات کے باجودعرض پاک کا دفاع کریں گے۔




پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو پاکستان کا سپاہی ہونے پر فخر ہے، مادر وطن کے دفاع میں زندگی قربان کردینے سے بڑھ کر مقدس کوئی فریضہ نہیں ہم وطن کے دفاع کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اندرونی چیلنجز کے باوجود پاک فوج مشرقی سرحد پرخطرات کے مؤثرجواب کے لیے ہر دم تیار ہے، ہمارے جوان موسم کی مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کررہے ہیں۔



Load Next Story