نوازالدین نے سلمان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی آفر کیوں ٹھکرائی

نوازالدین کو سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں اہم کردار کی پیش کش کی گئی تھی


ویب ڈیسک February 23, 2017
نوازالدین کو سلمان خان کے ساتھ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں اہم کردار کی پیش کش کی گئی تھی، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے ور اسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ''ٹائیگرزندہ ہے'' میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا شمار ان چند اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کے حکمران خانز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے لیکن اب نواز الدین کے سلو میاں کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے متعلق فیصلے نے سب کو حیران کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کو سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ''ٹائیگر زندہ ہے'' میں اہم کردار کی پیش کش کی گئی تھی جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ انہوں نے اپنی فلمی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔

نواز الدین کے انکار کے باوجود ہدایتکارعلی عباس ظفر ان کے لیے فلم کا شیڈول بھی تبدیل کرنےکو تیار ہیں لیکن اداکار کسی صورت فلم میں کام کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز الدین صدیقی کے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار پرپوری فلم نگری حیران ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات میں سرد مہری کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے سلمان خان کے ساتھ 2 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ''کک'' اور ''بجرنگی بھائی جان'' شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں