کمشنر اسلام آباد کا لانگ مارچ کو سیکیورٹی دینے سے انکار
طاہرالقادری دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں جس کی وجہ سے ریڈ زون میں ریلی کے ساتھ دہشت گردوں کے داخلے کا بھی خدشہ ہے، خط
چیف کمشنر اسلام آباد طارق پیرزادہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
سیکرٹری داخلہ کے نام لکھے گئے خط میں چیف کمشنر نے لانگ مارچ کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاہرالقادری دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں جس کی وجہ سے ریڈ زون میں ریلی کے ساتھ دہشت گردوں کے داخلے کا بھی خدشہ ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اتنے زیادہ مجمع کی گنجائش نہیں ہے اور اگر مارچ میں لوگوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی تو اس سے غیر ملکی سفارتخانوں کو بھی سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ رحمان ملک نے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی حکومت سے 25 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا تھا۔