کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک پولیس
دہشتگرد ڈی ایس پی فیض شگری کے قتل کے علاوہ جرائم کی دیگر سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھے، ایس ایس پی ویسٹ
ISLAMABAD:
پولیس نے منگھو پیر کے علاقے میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے منگھو پیر میں غازی گوٹھ کے قریب پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو اس دوران علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گرد ڈی ایس پی فیض شگری کے قتل کے علاوہ شہر میں جرائم کی دیگر سنگین وارداتوں میں بھی مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔