پولیس اہلکاروں کے ڈاکو بیٹے گرفتاراسلحہ اورموبائل فون برآمد

اسدکریم اورنعیم نیازی طارق روڈ پرلوٹ مارکے بعدفرارہورہے تھے،پولیس نے پکڑلیا


Staff Reporter July 29, 2012
اسدکریم اورنعیم نیازی طارق روڈ پرلوٹ مارکے بعدفرارہورہے تھے،پولیس نے پکڑلیا

فیروزآباد میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بیٹوں کو پولیس نے عوام کی مدد سے پکڑ کر اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیے ۔ تفصیلات کے مطابق فیروز آباد کے علاقے طارق روڈ زاہد نہاری ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ ایس ایچ او فیروز آباد انسپکٹر جہانزیب خان پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شہریوں کی مدد سے 2 ڈاکوؤں اسدکریم ولد فضل کریم اور نعیم نیازی ولد حبیب اﷲ نیازی کو گرفتار کرکے 2 ٹی ٹی پستول ، 4 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

اس موقع پر مشتعل افراد نے دونوں ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاہم پولیس سخت جدوجہد کے بعد ڈاکوؤں کوان کے چنگل سے نکال کر تھانے لے گئی،پولیس کاکہنا ہے کہ اسد کریم کھارادر پولیس لائن کا جبکہ نعیم نیازی آگرہ تاج کالونی کا رہائشی ہے ، ایک ڈاکو کے والد اسپیشل برانچ میں تعینات ہے، دوسرے کا بھائی شیرشاہ تھانے میں تعینات ہے جبکہ اس کا والد بھی پولیس سے ریٹائرڈہواتھا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران نیٹی جیٹی ، پی آئی ڈی سی ، تین ہٹی ، طارق روڈ اور بہادر آباد سمیت دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں