ٹرمپ کیبن فیور کا شکار سر میں درد رہتا ہے ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا

ڈاکٹروں نے امریکی صدر کو زیادہ وقت آرام کا مشورہ دیتے ہوئے قدرتی ماحول میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کی ہے۔


INP February 24, 2017
ڈاکٹروں نے امریکی صدر کو زیادہ وقت آرام کا مشورہ دیتے ہوئے قدرتی ماحول میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد کیبن فیور کا شکار ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کیبن فیور کا شکار ہیں جس سے ان کے سر میں درد رہتا ہے جس سے وہ بجھے بجھے سے نظر آتے ہیں تاہم اب انہوں نے وائٹ ہاؤس کے ماحول سے نکل کر فلوریڈا میں اپنے فارم ہاؤس پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹروں نے امریکی صدر کو زیادہ وقت آرام کا مشورہ دیتے ہوئے قدرتی ماحول میں زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد ٹرمپ نے اپنی بعض ذمہ داریاں مشیروں اور قریبی عہدیداران کو سونپنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں