کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ سیکیورٹی الرٹ جاری

سرکاری و عوامی مقامات پر حملے کیے جاسکتے ہیں، سیکیورٹی اقدامات کی ہدایات


Staff Reporter February 24, 2017
سرکاری و عوامی مقامات پر حملے کیے جاسکتے ہیں، سیکیورٹی اقدامات کی ہدایات۔ فوٹو: فائل

KARACHI: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں ممکنہ حملوں کے حوالے سے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیاہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ پولیس افسران کو جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر کراچی میں بعض اہم سرکاری اورعوامی مقامات پردہشت گردی کاخطرہ ہے اس لیے ان جگہوں کی سیکیورٹی کیلیے غیرمعمولی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی دہشت گردی کے واقعے سے بچا جاسکے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری سیکیورٹی الرٹ میں جن جگہوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا گیا ہے ان میں سندھ ہائیکورٹ، سندھ اسمبلی، ایمپریس مارکیٹ، زینب مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ پر واقع مارکیٹ اور دو دریا کلفٹن پر واقع ریسٹورنٹس شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |