پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن 9 ہزارلیٹرناقص دودھ تلف

لاہورمیں 1170، راولپنڈی میں 590، ملتان میں 1180، فیصل آباد میں 560 جب کہ گوجرانوالہ میں 5455 لیٹرناقص دودھ تلف کیا گیا


ویب ڈیسک February 24, 2017
مجموعی طور پر 43 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا، 8955 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا، ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی رافعہ حیدر فوٹو:: فائل

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8955 لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اورڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی نگرانی میں صوبے کے مختلف شہروں میں ناکے لگائے گئے، شہروں میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ صوبائی فوڈ اتھارٹی نے موقع پرہی دودھ کی مختلف ٹیسٹوں کی مدد سے دودھ کی جانچ پڑتال کی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنزرافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران مجموعی طور پر43 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا، 8 ہزار 955 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ لاہورمیں 1170 ، راولپنڈی میں 590 لیٹر ، ملتان میں 1180 لیٹر ، فیصل آباد میں 560 لیٹر جب کہ گوجرانوالہ میں 5455 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں