پاکستانی فلم انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے صائمہ
پاکستانیوں میں جو ٹیلنٹ موجود ہے میں نے دنیا میں کسی اور ملک میں نہیں دیکھا۔
لاہور:
فلم اسٹار صائمہ نے کہا ہے کہ سب ایک ہو جائیں تو پاکستانی انڈسٹری بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔
لیکن اگر صرف باتیں ہوتی رہیں گی تو پھر بدقسمتی سے انڈسٹری مزید زوال کا شکار ہو گی جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہو گا' آنیوالے دنوں میں کچھ نئی فلمیں سینمائوں کی زینت بنیں گی مجھے امید ہے کہ شائقین کا دوبارہ رخ کریں گے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران صائمہ نے کہا کہ پاکستانیوں میں جو ٹیلنٹ موجود ہے میں نے دنیا میں کسی اور ملک میں نہیں دیکھا صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ پاکستانی انڈسٹری بھارت کا مقابلہ نہیں کر سکتی میں دعوی سے کہتی ہوں کہ اگر فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ سب ایک ہو کر انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کریں تو ہم بھارت کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں لیکن باتوں کی بجائے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔