اسپاٹ فکسنگ کیس برطانیہ میں ایک اور گرفتاری

پی ایس ایل فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ایک شخص کو شیفیلڈ سے گرفتار کیا گیا


Sports Desk February 24, 2017
فکسنگ معاملے پر یہ برطانیہ میں ہونے والی تیسری گرفتاری ہے۔ فوٹو؛ فائل






لندن : میچ اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں برطانیہ میں ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ایک اور شخص کو شیفیلڈ سے گرفتار اور بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ این سی اے کے مطابق فکسنگ کے معاملہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ فکسنگ معاملے پر یہ برطانیہ میں ہونے والی تیسری گرفتاری ہے، اس سے قبل 13 فروری کو ناصر جمشید اور مبینہ بکی یوسف کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بکیز سے روابط کے الزام میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی سی بی نے معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیے ہوئے ہیں، اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ناصر جمشید کو بھی معطل کر رکھا ہے جبکہ محمد عرفان کے خلاف بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں