امریکی صدر باراک اوباما نے چک ہیگل کو وزیر دفاع جبکہ جان برینن کو نئے سی آئی اے ڈائریکٹر کے لئے نامزد کردیا۔
چک ہیگل کی لیون پنیٹا کی جگہ نئے وزیر دفاع کے طور پر نامزدگی کی گئی ہے۔ باراک اوباما نے ناموں کی نامزدگی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجیوں کو چک ہیگل جیسے رہنما کی ضرورت ہے، چک ہیگل نے عراق جنگ میں اہم خدمات انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا اور اسامہ بن لادن بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا۔ نئے وزیر دفاع اور سی آئی اے ڈائریکٹر کی حتمی منظوری سینیٹ دے گی۔
دوسری جانب چک ہیگل کے وزیر دفاع بننے پر اسرائیلی لابی میں تشویش پائی جاتی ہے۔