ترکمانستان کو تاپی گیس منصوبے کیلیے عالمی انویسٹرز کی تلاش
منصوبے میں درپیش مالی مسائل کیلیے عالمی اداروں سے بات چیت کی جائیگی، رپورٹ
ترکمانستان نے کہا ہے کہ تاپی گیس منصوبے میں عالمی سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ترکمانستان کے اخبار نٹرالنی کے مطابق یہ تجویز موسم خزاں میں عالمی تیل اور گیس کے بڑے اداروں کے سامنے پیش کی جائے گی، تاپی (ترکمانستان، افغانستان، پاکستان ، بھارت) گیس منصوبے کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی حمایت حاصل ہے تاہم بعض تجزیہ کار منصوبے سے متعلق تشویش کا شکار ہیں۔
دوسری طرف امریکا نے بھی منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں امن اور خوشحالی کو فروغ ملے گا۔رپورٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم یگشی گیلدی کیکائیف نے جمعے کو اعلان کیا کہ منصوبے کے لیے عالمی اداروں اور کمپنیوں سے ستمبر اور اکتوبر میں ملاقات کا سلسلہ شروع کیا جائے گاجس میں تاپی منصوبے کے لیے مالیاتی مسائل اورکنسورشیم تشکیل دینے سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے۔
تاپی منصوبے سے متعلق پریزنٹیشن کا انعقاد سنگاپور، نیویارک اور لندن میں کیاجائے گا جو کہ جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکا کے بڑے تجارتی مراکز ہیں، پریزنٹیشن میں تاپی منصوبے میں شریک تمام ممالک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی شریک ہوگا۔واضح رہے کہ مئی میں ترکمانستان نے پاکستان اور بھارت سے 1700کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے گیس کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا۔