میر پور خاص ڈاکوؤں نے پولیس سے سرکاری اسلحہ چھین لیا

2اہلکار رات گئے گشت پر تھے،3 افراد نے یرغمال بنا لیا، دونوں معطل،کوارٹر گارڈ کرنے کا حکم، مقدمہ درج نہیں ہوا


Express News Desk January 08, 2013
ایس ایس پی میرپورخاص فاروق احمد جمالی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکاروں کو معطل کر کے کوارٹر گارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مسلح پولیس اہلکاروں پر ڈاکو بھاری ثابت ہوئے، مددگار کے پولیس سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار، اہلکار معطل کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 15مددگار پولیس اہلکار عرفان بیگ اور حبیب احمد نور شاہ کالونی میں گزشتہ رات گئے گشت کررہے تھے کہ 3 نامعلوم مسلح افراد نے انہیں یرغمال بنا کر سرکاری کلاشنکوف چھین لی اور فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی میرپورخاص فاروق احمد جمالی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ اہلکاروں کو معطل کر کے کوارٹر گارڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔