پونے ٹیسٹ میں بھارت 105 پرڈھیرآسٹریلیا کو 298 رنز کی برتری حاصل

اسٹیو اوکیف نے 35 رنز کے عوض 6 شکار کیے۔


Sports Desk February 24, 2017
اسٹیو اوکیف نے 35 رنز کے عوض 6 شکار کیے ۔ فوٹو اے ایف پی

آسٹریلیا نے اسپنر اسٹیو اوکیف کی شاندار بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم کو پہلی اننگز میں 105 رنز تک محدود کر دیا، اسٹیو اوکیف نے 35 رنز کے عوض 6 شکار کیے، مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 143رنز بناتے ہوئے 298 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 143رنز بنائے۔ کپتان اسٹیون اسمتھ 59 جب کہ مچل مارش 21 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ میٹ رنشا 31، پیٹر ہینڈز کومب 19، ڈیوڈ وارنر 10 جب کہ شان مارش بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے 3 جب کہ جیانت یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کو میزبان ٹیم پر 298 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے جب کہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آسٹریلیا41 رنز سے کامیاب، ٹی 20 سیریز 1-2 سے سری لنکا کے نام

قبل ازیں بھارت کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 105 رنز پر پویلین لوٹ گئی، میزبان ٹیم کے 94 رنز پر 3 وکٹیں گری تھیں جب کہ آخری7 وکٹیں مجموعے میں صرف 11 رنز کا اضافہ کرسکیں۔ لوکیش راہول 64 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، کپتان ویرات کوہلی سمیت 2 بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے جب کہ صرف 3 بیٹسمین ہی ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے۔ آسٹریلیا کے لیفٹ آرم اسپنر اسٹیو اوکیف نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 13.1 رنز میں صرف 35 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ مچل اسٹارک نے 2 جب کہ جوش ہیزل ووڈ اور ناتھن لیون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں میٹ رنشا اور مچل سٹارک کی ففٹیز کی بدولت 260 رنز بنائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |