ٹنڈو محمد خان مسلم لیگ نون کے رہنما گاڑی سمیت اغوا

غلام حسین سولنگی کی رہائی کے لیے فون پر اہلیہ سے تاوان کی ادائیگی کا مطالبہ


Nama Nigar January 08, 2013
ملاکاتیار کے زمیندار قاضی غلام مصطفی سولنگی کے مطابق ان کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے ضلعی ر ہنماء قاضی غلام حسین سولنگی پیر کی صبح اپنی زرعی زمینوں سے واپس گائوں آرہے تھے کہ ملاکا تیار روڈ سے انہیں گاڑی سمیت اغواء کر لیا گیا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء قاضی غلام حسین سولنگی کوملا کاتیار روڈ سے گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا۔

تاہم پولیس نے واقعہ کو ڈرامہ قرار دیا ہے۔ ملاکاتیار کے زمیندار قاضی غلام مصطفی سولنگی کے مطابق ان کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے ضلعی ر ہنماء قاضی غلام حسین سولنگی پیر کی صبح اپنی زرعی زمینوں سے واپس گائوں آرہے تھے کہ ملاکا تیار روڈ سے انہیں گاڑی سمیت اغواء کر لیا گیا ۔



جبکہ اغواء کاروں نے مغوی کی اہلیہ کو فون کر کے رہائی کے لیے تاوان بھی طلب کیا ہے، تاہم مذکورہ واردات کا انہوں نے تاحال مقدمہ درج نہیں کرایا ۔ اُدہر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان محمد علی بلوچ نے مسلم لیگی رہنماء کے اغواء کی واردات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلام حسین سولنگی پر پہلے بھی جعلسازی کرنے کے مقدمات درج ہیں اور انہیں یہ واقعہ بھی ڈرامہ لگتا ہے، تاہم وہ اس معاملے کی تحقیقات کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں