وزیراعلیٰ سندھ سے کورکمانڈر کراچی کی ملاقات دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی پر اتفاق

صوبے بھر میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور منشیات مافیا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی


ویب ڈیسک February 24, 2017
صوبے بھر میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور منشیات مافیا کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، فوٹو؛ آئی این پی

FAISALABAD: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کے درمیان ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملک میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر کی ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن اور بالخصوص کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا جب کہ ملاقات میں صوبے بھر میں دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور منشیات مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں