لشکرطیبہ نے بھارت میں10بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کیابوجندل
مریدکے میں دوران تربیت ہی قصا ب نے پہچان لیاتھاکہ میں بھارتی ہوں،دوران تفتیش اعتراف
ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتارسید انصاری عرف ابوجندل نے انکشاف کیاہے کہ لشکرطیبہ نے بھارت کے مختلف شہروں میں ممبئی طرزکے10بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔بھارتی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ابوجندل نے دوران تفتیش اعتراف کیاکہ وہ لشکرطیبہ کاایک فعال کارکن ہے۔
اس تنظیم نے بھارت بھرمیں ممبئی طرزکے10بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہ ان تمام حملوں میں حصہ لینے کیلیے تیارتھا،یہ تمام حملے آئندہ چندسالوں میں کیے جانے تھے۔ ابوجندل نے دوران تفتیش میں مزیدبتایاکہ اجمل قصاب لشکرطیبہ کی جانب سے ممبئی حملوں کیلیے بھیجی جانے والی10رکنی ٹیم میں سے سب سے زیادہ چالاک،ذہین اوراسمارٹ کارکن تھا،وہ اجمل قصاب کی ذہانت اورچالاکی بارے اس وقت سے آگاہ ہیں جب پاکستان کے علاقے مریدکے میں جہادی تربیت کے دوران ان کودیکھا۔
ابوجندل کا کہنا تھاکہ اس تربیتی کورس میں شامل کسی بھی شخص کومیرے بارے میں یہ علم نہیں تھاکہ میں بھارتی ہوں لیکن اجمل قصاب نے نہ صرف مجھے پہچان لیابلکہ وہ یہ بھی جان گیاکہ میں دہلی کارہائشی ہوں۔