کوئٹہ میں ویٹرنری ڈاکٹر کا قتل ڈھاڈر سے 3 افراد اغوا

اوستہ محمد میں قبائلی رہنما کا بیٹا قتل ، قلات میں ہندو تاجروں...


اوستہ محمد میں قبائلی رہنما کا بیٹا قتل ، قلات میں ہندو تاجروں کے اغوا کیخلاف شٹر ڈائون۔ فائل فوٹو

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ویٹرنری ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہفتے کو کواری روڑ پر مسلح افراد نے ایک دکان میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہاں موجود ویٹرنری ڈاکٹر نورعلی قزلباش جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔اوستہ محمد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما حاجی میٹھا خان عمرانی کے بیٹے کو قتل کردیا۔

بولان کے علاقے ڈھاڈر سے نامعلوم افراد نے دو ٹرک ڈرائیوروں اور ایک مسافر کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا، اطلاع ملتے ہی ٹرک ڈرائیوروں نے سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ، دریں اثناء بولان میڈیکل کمپلیکس کے سینئر ڈاکٹر دین محمد بنگلزئی کے مستونگ سے اغوا کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہفتہ کو ساتویں روز بھی ہڑتال جاری رہی۔

قلات میں ہندو تاجروں کے اغوا کے خلاف شٹر دائون ہڑتال رہی ، مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ کو کراچی سے ملانے والی شاہراہ پر ٹریفک کے لیے معطل کردیا، شہری ایکشن کمیٹی کے رہنما میر منیر شاہوانی و دیگر نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندو تاجروں کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں