شمالی وزیرستان میر علی میں 2 ڈرون حملے 8 افراد ہلاک 4 زخمی
امریکی جاسوس طیاروں نے پہلے ڈرون حملے میں 8 میزائل داغے۔
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے خدر خیل اور عیسو خیل میں ایک گھنٹے کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے 2 حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے پہلے ڈرون حملے میں 8 میزائل داغے۔ حملوں میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز بھی جنوبی اور شمالی وزیرستان کی سرحد پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حملے میں شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے تھے۔