کراچی حصص مارکیٹ میں مندی 146 پوائنٹس گر گئے

تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کامحتاط رویہ، انڈیکس 16502 پوائنٹس تک نیچے آگیا


Business Reporter January 08, 2013
79 فیصد شیئر پرائسز میں کمی،37 ارب 15 کروڑ روپے کا نقصان، 9 کروڑ 58 لاکھ حصص کے سودے۔ فوٹو : آن لائن

کراچی اسٹاک ایکس چینج میںپیر کو مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی16600 کی حد ایک بارپھر گرگئی۔

حصص کی تجارتی سرگرمیاں ملک میں جاری سیاسی حالات کے تناظر میں جاری رہیں اور سیاسی افق پر یومیہ بنیادوں پر تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے بھی محتاط طرز عمل اختیار کیے رکھا، مندی کے باعث79.50 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے37 ارب 15 کروڑ 91 لاکھ 89 ہزار 424 روپے ڈوب گئے۔

متحدہ کے قائد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت، قادری لانگ مارچ جیسے عوامل کے سبب پیر کو ابتدائی اوقات کے دوران مندی کا شدید دبائو رہا جس سے ایک موقع پر224 پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی لیکن متحدہ کے قائد کی معافی کے بعد عدالت عالیہ کی جانب سے نوٹس واپس لینے کے باعث چھوٹے ودرمیانے درجے کے اسٹاکس میں دوبارہ خریداری لہر رونما ہوئی جو مندی کی شدت میں کمی کا سبب بنی نتیجتاًکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 146.19 پوائنٹس کی کمی سے 16502.65 ہوگیا۔



جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس105.96 پوائنٹس کی کمی سے 13483.71 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 268.01 پوائنٹس کی کمی سے 28501.48 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 3.75 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر9 کروڑ58 لاکھ40 ہزار650 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار322 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں50 کے بھائو میں اضافہ، 256 کے داموں میں کمی اور16 کی قیمتوں میں استحکام رہا،جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ان میں پی آئی سی ٹی کے بھائو10.51 روپے بڑھ کر220.81 روپے اور الغازی ٹریکٹرز کے بھائو 4.86 روپے بڑھ کر234.99 روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور پاکستان کے بھائو 225.01 روپے کم ہوکر9974.99 روپے اور وائتھ پاکستان کے بھائو45 روپے کم ہوکر910 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں