آسکر ایوارڈز تقریب کل لاس اینجلس میں ہو گی

تقریب میں 1500 مہمان شریک ہوں گے جب کہ ترک شیف یعیت مرزا حلال کھانے تیار کریں گے

آسکر ایوارڈز کی تقریب کے مہمانوں کے لیے پہلی مرتبہ ترک شیف یعیت مرزا اولوحلال کھانے بنائیں گے۔ فوٹو: فائل

89ویں سالانہ آسکر ایوارڈز کی تقریب کل اتوارکو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی جس کی میزبانی جمی کیمول کریں گے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق البانیہ کے معروف شیف وولف گینگ آسکر ایوارڈ کی تقریب سے قبل 23 ویں دفعہ کھانے تیار کریں گے اور اس سے متعلق اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ اس دفعہ ان کے باورچی خانے میں پہلی بار ترک شیف بھی شامل ہوں گے۔ ترک شیف یعیت مرزا اولو 8 ماہ سے پک کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور وہ باورچی خانے میں حلال کھانے پکانے کے ذمے دار ہوں گے۔


ترک شیف مرزا اولو نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے بحر روم اور مشرقی علاقے کے دستر خوان میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور آسکر نائٹ میں مشرقی ثقافت سے متعلقہ کھانوں کو پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ آسکر نائٹ میں 1500 افراد شرکت کریں گے اور کھانے کی تیاری میں 300 شیف اور 600 بیرے شرکت کریں گے جب کہ اس رات 75 اقسام کے کھانے پیش کیے جائیں گے۔

 
Load Next Story