فلموں میں سینئر فنکاروں کو کاسٹ کرنے کا رحجان بڑھ گیا
شکیل ہدایتکار خالد جان کی ’’زہرعشق‘‘ ندیم اور شاہد، جاوید شیخ کی ’’وجود‘‘ میں نظر آئیں گے
فلموں میں سنیئر فنکاروں کو اہم کرداروں میں کاسٹ کیا جانے لگا۔
فلموں میں سنیئر فنکاروں کو اہم کرداروں میں لینے کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے تاہم ٹی وی کے سنیئر اداکار شکیل کو ہدایتکار خالد خان نے فلم ''زہرعشق'' میں کاسٹ کیا ہے جس کے ذریعے ان کی 17سال بعد فلم انڈسٹری میں واپسی ہورہی ہے اسی فلم میں اداکار شبیر جان ڈبیو کرنے جارہے ہیں جبکہ اداکار وہدایتکار جاوید شیخ نے اداکار شاہد کو فلم ''وجود'' میں ندیم اور اپنے مقابل اہم کردار میں کاسٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تینوں فنکار پہلی مرتبہ کسی فلم میں پردہ اسکرین پر اکٹھے جلوہ گر ہوں گے۔
علاوہ ازیں ہدایتکار گوہر رشید نے اسٹریٹ فٹبال پر بنائی جانے والی فلم ''میدان'' میں اداکار نعمان اعجاز کو مرکزی کردار میں لیا ہے جس کے ذریعے ان کی سات سال بعد پردہ اسکرین پرواپسی ہورہی ہے جبکہ اداکار عدنان صدیقی فلم ''یلغار'' کے ساتھ بھارتی فلم ''موم'' کر رہے ہیں۔