آئی سی سی نے پاکستان کو میچز کی میزبانی کیلیے تیار قرار دے دیا ذکا کا دعویٰ
ہمارا ملک کرکٹ کیلیے محفوظ وینیو اور مقابلوں کی واپسی کیلیے آئی سی سی و بنگلہ دیش بورڈ سے بات چیت جاری ہے، ذکا اشرف
چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کو انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کیلیے تیار قرار دیدیا۔
ان کا یہ دعویٰ رچرڈسن کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا جس میں پاکستان کو کرکٹ کی واپسی سے قبل مزید اقدامات کا کہا گیا تھا، ذکا اشرف نے بھارت سے وطن واپسی سے قبل ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمارا ملک کرکٹ کیلیے محفوظ وینیو اور مقابلوں کی واپسی کیلیے آئی سی سی و بنگلہ دیش بورڈ سے بات چیت جاری ہے،انھوں نے کہا کہ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن سے دہلی میں ملاقات مفید رہی۔
اس موقع پر دونوں متفق نظر آئے کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کر سکتا ہے، گذشتہ برس آئی سی سی کی کمیٹی نے بھی ملک میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جس کی رپورٹ خاصی مثبت تھی، میں آئی سی سی سے بات چیت کے نتائج سے خوش اور آنے والے دنوں میں معاملات مزید بہتر ہونگے، رچرڈسن نے کچھ عرصے قبل ہی عہدہ سنبھالا ہے، میں نے انھیں سابق چیف لورگاٹ سے طویل تبادلہ خیال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔