ٹرمپ ٹاور کی سیکیورٹی پر 24 ملین ڈالر خرچ کیے جاچکے

یومیہ ایک لاکھ 8 ہزار ڈالر کی رقم خرچ ہوتی ہے، نیو یارک پولیس چیف کا انکشاف


INP February 25, 2017
ٹرمپ ٹاور کی سیکیورٹی پر خرچ ہونے والی رقم کانگریس ادا کرے، نیویارک انتظامیہ۔ فوٹو: نیٹ

ٹرمپ کی سیکیورٹی امریکی بجٹ پر بھاری پڑنے لگی ہے، نیویارک میں ٹرمپ کی ذاتی رہائش گاہ کی سیکیورٹی پر 24 ملین ڈالرخرچ کیے جاچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک کے پولیس چیف نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ ٹاور کی سیکیورٹی پر اب تک 24 ملین ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی جاچکی ہے جبکہ ٹرمپ یومیہ 1 لاکھ 8 ہزار ڈالر کی رقم خرچ کرتے ہیں۔

پولیس چیف جیمز اونیل نے کہا ہے کہ پولیس دوہری ڈیوٹی دے رہی ہے، ٹرمپ ٹاور دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے۔ دوسری جانب نیو یارک کی شہری انتظامیہ نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرمپ ٹاور کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات خود ادا کرے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ ٹاور میں خاتون اول میلینیا ٹرمپ اور ان کی 2 بیٹیاں رہائش پذیر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں