پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف ایک بار پھر سازشیں شروع

دہلی میں ہونے وال اون ڈے فکسڈ تھا، سابق انگلش وکٹ کیپر نکسن کی ہرزہ سرائی


Sports Reporter January 08, 2013
میچ کو بالکل آسان نہیں سمجھا(مصباح) ٹیم نے فائٹ کی، الزام بے بنیاد ہے، چیئرمین فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارت پر فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف ایک بار پھر سازشیں شروع ہوگئیں۔

سابق انگلش ٹیسٹ وکٹ کیپر پال نکسن نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دہلی میں ہونے والے ون ڈے کو فکسڈ قرار دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی اننگز کے آخری مراحل کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گرین شرٹس جان بوجھ کر میچ ہار رہے ہیں،اس کا ثبوت اتنی زیادہ گیندیں ضائع کرنا ہے۔

ٹیم نے38 رنز کے سفر میں 6 وکٹیں گنوائیں، ان میں سے2 تو پاور پلے کے دوران 12رنز کے عوض تھیں، محمد حفیظ نے لیگ سلپ میں فیلڈر دیکھتے ہوئے بھی لیپ سوئپ کھیلا اور وہ بھارت کے 12ویں کھلاڑی نظر آئے، انگلینڈ کی طرف سے 19 ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 میچ کھیلنے والے 42 سالہ سابق وکٹ کیپر نے کہا کہ سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہونے کے بعد پاکستان کیلیے ایک میچ میں شکست کو قبول کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا۔



دریں اثنا آخری میچ میں شکست کے سوال پر کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اگر ہم جیتنا نہ چاہتے تو مضبوط ٹیم میدان میں اتارنے کے بجائے غیر ضروری تبدیلیاں کر دیتے، ہم نے قطعی طور پر میچ کو آسان نہیں لیا، بھرپور فائٹ کی مگر بھارتی ٹیم نے سخت مقابلہ کیا اور بہتر کرکٹ کھیل کر میچ جیت لیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے بھی کہا ہے کہ آخری میچ میں پاکستان نے بہترکھیل پیش کیا،الزامات بے بنیاد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں