قائد اعظم ٹرافی کرکٹ کراچی وائٹس کیخلاف راولپنڈی 153 پر ڈھیر
عاطف مقبول نے 5 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، میزبان ٹیم نے21 پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔
قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کا آغاز ہوگیا۔
پہلے روز راولپنڈی کی ٹیم کراچی وائٹس کیخلاف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عاطف مقبول نے 5 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، وائٹس نے جواب میں 2 وکٹ پر 21 رنز بنائے،کراچی بلوز نے سیالکوٹ کیخلاف پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر261 رنز اسکور کرلیے،خرم منظور نے 63 اور محمد وقاص نے 53 رنز کی اچھی اننگز کھیلیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میزبان وائٹس ٹیم نے ٹاس جیت کر راولپنڈی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم عاطف مقبول کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مکمل طورپر بے بس نظر آئی اور 69.5 اوورز میں153 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عمر امین اور سہیل تنویر نے بالترتیب36 اور 37 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کی، نوید ملک نے 21 اور بابر نعیم نے20 رنز بنائے، عاطف مقبول نے شاندار بولنگ کا مظاہرکرتے ہوئے62 رنز کے عوض 5 بیٹسمینوں کو ٹھکانے لگایا، محمد سمیع، میر حمزہ،عدیل ملک، اور فراز احمد خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ جواب میں میزبان ٹیم نے کھیل ختم ہونے تک پہلی باری میں 2 وکٹ پر 21 رنز بنائے، صدف حسین دونوں وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی بلوز نے سیالکوٹ کیخلاف پہلی اننگزمیں 6 وکٹ پر 261 رنز بنالیے، خرم منظور نے63 اور محمد وقاص نے 53 رنز اسکور کیے، فیصل اقبال 31 پر آئوٹ ہوئے، محمد حسن 30 اور تنویر احمد41 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، عبدالرحمان نے 90 رنز دے کر3بیٹسمینوں کو پویلین بھیجا۔
دریں اثنا ایونٹ کے گروپ اے میں کراچی بلوز12پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، اسلام آباد 9پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سیالکوٹ 2 پوائنٹس تیسرے نمبر پر ہے۔ گروپ بی میں راولپنڈی کی ٹیم9پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، لاہور شالیمار اور کراچی وائٹس کے بھی9،9پوائنٹس ہیں،ایبٹ آباد کی ٹیم3پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر برقرار ہے۔