سڈنی ٹینس کوالیفائر موریتا نے ڈنیلا ہنچووا کو شکست دے دی

لینا نے کرسٹینا مک ہیلی کو پچھاڑ کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔


AFP January 08, 2013
42 سالہ کمیکو ڈیٹ کروم نے کیسی ڈیلکا کو ہرادیا۔ فوٹو: فائل

سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں جاپانی کوالیفائر ایومی موریتا نے اوپننگ سیٹ میں ناکامی کے باوجود سلوواکیہ کی تجربہ کار کھلاڑی ڈنیلا ہنچووا کو 1-6، 6-3 اور 6-3 سے شکست دے دی۔

چینی اسٹار لینا نے امریکا کی کرسٹینا مک ہیلی کو پچھاڑ کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی، ایونٹ کی سابق چیمپئن پہلا مرحلہ سر کرنے میں ہی تھکن سے چور ہوگئیں، انھوں نے 2 گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد 7-6 (7/2) اور 7-5 سے فتح حاصل کی، لینا نے گذشتہ ہفتے شینزن ٹائٹل اپنے نام کیا اور2011 میں سڈنی ایونٹ جیتا تھا، اس کے بعد وہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچیں اور پھر فرنچ اوپن ٹرافی پانے میں کامیاب رہیں، اس مرتبہ بھی وہ سڈنی میں فتح کے بعد آسٹریلین اوپن کو یادگار بنانے کی خواہاں ہیں۔

ڈبلیو ٹی اے ٹور کی سب سے عمر رسیدہ سنگلز پلیئر جاپان کی 42 سالہ کوالیفائر کمیکو ڈیٹ کروم نے آسٹریلیا کی کیسی ڈیلکا کو 6-4 اور6-1 سے پچھاڑ کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ اٹلی کی سارا ایرانی نے چیک کوالیفائر کیرولینا پلسکووا کو 6-1 اور 6-3 سے شکست دی، اب ان کا مقابلہ روس کی اسٹار پلیئر ماریا کریلنکو سے ہوگا جنھوں نے پہلے رائونڈ میں آسٹریلیا کی اولیویا روگوسکا کو 7-5 اور 6-2 سے زیر کیا۔ سابق ورلڈ نمبر ون جلینا جینکووچ نے آسٹریلیا کی تامیرا پاسزیک کو 6-2، 7-6 (7/5) سے ہرایا، اب وہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلیے اطالوی پلیئر روبیرٹا پیٹرووا کا سامنا کریں گی۔



جنھوں نے روس کی 8 سیڈ نادیا پیٹرووا کا قصہ تمام کردیا۔ سڈنی کے مینز ایونٹ میں اسپین کے 8 سیڈ مارسیل گرینولیرز نے آسٹریا کے میتھیو ایبڈین کو 5-7، 7-5 اور 6-1 سے پچھاڑا، آسٹریلیا کے جیمز ڈک ورتھ کو ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے قابو کیا، جرمنی کے فلورین میئر نے پرتگال کے کوالیفائر جووا سوسا جبکہ فرانس کے جولین بینیٹیو نے اسپین کے پابلو اینڈجار کو مات دی۔

دوسری جانب آکلینڈ اوپن مینز ٹینس ایونٹ کے پہلے ہی رائونڈ میں امریکا کے جیرزی جانووچ کو ان کے ہموطن برین بیکر نے 4-6، 7-6 (7/5) اور 6-4 سے ہرا دیا، انھوں نے اس سے قبل نومبر میں پیرس ماسٹرز کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ دیگر مقابلوں میں گذشتہ برس کے فائنلسٹ بیلجیئم کے اولیور روچس نے اسپین کے البرٹ راموس کو 6-2، 5-7 اور 6-2 سے مات دی، زیویئر مالسی نے سلوواکیا کے مارٹن کلزان کو 7-6 (7/4)، 3-6 سے ہرایا، بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے برازیل کے تھوما بیلوچی کو 7-6(7/5)، 6-2 سے قابو کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں