کوہلی کا پاکستان کیخلاف ناقص کھیل 18 سالہ پرستار لڑکی نے خودکشی کرلی
لڑکی بھوپال کے ایک پرائیویٹ کالج میں انجنیئرنگ کے پہلے سال میں پڑھتی تھی، پولیس
بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کی پاکستان کے خلاف سیریز میں ناقص پرفارمنس پر ان کی ایک 18 سالہ پرستار نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق یہ لڑکی بھوپال کے ایک پرائیویٹ کالج میں انجنیئرنگ کے پہلے سال میں پڑھتی تھی، لاش اس مکان میں جھولتی ہوئی پائی گئی جس میں وہ کرائے پر رہتی تھی، اس کے ساتھ ایک ہاتھ سے لکھا ہوا خط بھی ملا جس میں ویرات کوہلی کے لیے مستقبل میں بہتر کھیل پیش کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک عمدہ کرکٹر ہے جو مستقبل میں کئی ریکارڈ قائم کرے گا۔
اس نے اپنے اہل خانہ کے نام پیغام میں کہا کہ اگر ان کی کبھی کوہلی سے ملاقات ہو تو ان کو بھی بتادیں کہ میں ان کی کتنی بڑی پرستار تھی۔ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ اکثر اس کو پیٹ میں درد اٹھتا جس سے وہ کافی پریشان رہتی تھی۔ یہ معلوم نہیں ہو پایا کہ خودکشی کی اصل وجہ کیا ہے۔