عمران خان اپنے ساتھی جہانگیرترین کے منشی ہیں عابد شیرعلی

عمران خان اپنے حواریوں کے کہنے پر سیاستدانوں اور قومی اداروں پر بغیر شواہد کے الزمات لگاتے ہیں، عابد شیرعلی


ویب ڈیسک February 25, 2017
عمران خان ملزم ہیں ان کے اشتہارات عدالتوں میں جابجا لگے ہوئے ہیں، وزیرمملکت پانی و بجلی : فوٹو : فائل

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دوست جہانگیر ترین کسانوں کا خون چوس رہے ہیں اور چئیرمین تحریک انصاف ان کے منشی بن کر دفاع کررہے ہیں۔

فیصل آباد فیسکو ہیڈ کوارٹرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے 3 نسلوں کا حساب دیا لیکن عدالتوں میں عمران خان نے کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا، عمران خان اپنے حواریوں کے کہنے پر سیاستدانوں اور قومی اداروں پر بغیر شواہد کے الزمات لگاتے ہیں جب کہ وہ خود اشتہاری ملزم ہیں اور ان کے اشتہارات عدالتوں میں جا بجا لگے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں ہم سپریم کورٹ سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، ہم سیاسی انتقامی کارروائیوں کے بجائے عمران خان کو قانون سکھائیں گے اور عوام کے ساتھ مل کر ان کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ کھیلیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ہم نے منی ٹریل دے دی ہے ہمارے مخالفین کب منی ٹریل دیں گے ،چئیرمین تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی جہانگیر ترین نے کسانوں کو لوٹا اور اب تک ان کا خون چوس رہے ہیں اور عمران خان جہانگیر ترین کے منشی بن کر ان کا دفاع کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: درباروں کی کمائی کھانے والوں کا بھی احتساب ہوگا

شاہ محمود قریشی کے حوالے سے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی جعلی پیر اور مخدوموں کے ڈبل شاہ ہیں، انہوں نے غریبوں کا پیسہ لوٹا ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید موٹر سائیکل پر گھومتے تھے ان کے پاس جائیداد کہاں سے آئی انہیں لال حویلی سے گھسیٹ کر باہر نکالیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان اور شیخ رشید یتیم، مسکین اور زکوۃ کے حقدار ہیں

وزیرمملکت نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہے وہ عوام کا دشمن ہے، فوجی عدالتوں اور ملک میں جاری آپریشن ملک میں خوشحالی اور بہتری کے لئے ہے، پاکستان میں اب لوڈ شیڈنگ زیرو اور دہشت گردی ختم کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں