سیاسی جوڑتوڑکرنا ہرجماعت کا حق ہے شاہ محمود قریشی

پیپلزپارٹی کے سندھ میں وجود کوماننا ہوگا اورتسلیم بھی کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک February 25, 2017
زرداری صاحب اپنی جانب مائل کرنے کے فن میں مہارت رکھتے ہیں،  شاہ محمود قریشی: فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو حق پہنچتا ہے کہ وہ لوگوں سے رابطہ کریں اور سیاسی جوڑتوڑ کرنا ہرجماعت کا حق ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اندورن سندھ ان کے دورے کامیاب رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے سندھ میں وجود کوماننا ہوگا اوراسے تسلیم بھی کرنا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف علی زرداری لوگوں کو اپنی جانب مائل کرنے کے فن میں مہارت رکھتے ہیں، سیاسی جماعتوں کو حق پہنچتا ہے کہ وہ لوگوں سے رابطہ کریں اورسیاسی جوڑ توڑ کرنا ہرجماعت کا حق ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں