کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم 49 اور کیرون پولارڈ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان سپرلیگ کے تیسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 155 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کی جانب مہیلا جے وردنے اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن کرس گیل کی جگہ ٹیم میں جگہ بنانے والے جے وردھنے بھی صرف 10 رنز ہی بناسکے اور کمار سنگاکارا نے 20، شعیب ملک 6، روی بھوپارا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم بابر اعظم وکٹ پر موجود رہے اور 49 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔ آخر میں کیرون پولاڑد نے 19 گیندوں پر 39 رنز بنا کر میچ کا نقشہ ہی تبدیل کردیا جب کہ عماد وسیم نے بھی 19 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ آخری 2 گیندوں پر 10 رنز درکار تھے جو پولارڈ نے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے بناکر کراچی کو فتح سے ہمکنار کروایا۔
اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے کمیرون ڈیلپورٹ اور برینڈن میکلم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیلپورٹ پہلے ہی اوور میں 3 رنز پر محمد عامر کا شکار بن گئے جب کہ میکلم نے 31 اور فخر زمان نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ عمر اکمل 20، سنیل نارائن 16، گرانٹ ایلیٹ 2، محمد رضوان نے 32 اور سہیل تنویر نے 22 رنز بنائے۔ کراچی کی جانب سے اسامہ میر اور شعیب ملک نے 2،2 جب کہ محمد عامر اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔