کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار سی ٹی ڈی

ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ان سے برآمد شدہ اسلحہ عزیز آباد سے پکڑے گئے اسلحے کی کڑی ہے، ایس ایس پی


ویب ڈیسک February 25, 2017
ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ان سے برآمد شدہ اسلحہ عزیز آباد سے پکڑے گئے اسلحے کی کڑی ہے، ایس ایس پی، فوٹو؛ فائل

سی ٹی ڈی نے ملیر جعفر طیار میں کارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 3 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ عمر شاہد نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ملیر جعفر طیارے میں کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں انور حسین، آصف ممتاز اور خرم شہریار شامل ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور انہوں نے دوران تفتیش تین افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحے سے بھرے 3 بیگ برآمد ہوئے ہیں جو قبرستان میں چھپائے جانے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں مزید اسلحہ کا ذخیرہ موجود ہونے کے امکانات ہیں اور آج برآمد ہونے ولااسلحہ عزیز آباد سے برآمد اسلحے کی کڑی ہے۔

ایس ایس پی عمر شاہد نے بتایا کہ سیہون دھماکے کی ذمے داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی ہے جب کہ سندھ کے مختلف حصوں میں جاکرسانحہ سیہون سے متعلق تحقیقات کی ہیں، سانحہ کی تحقیقات کے لیے سی ٹی ڈی کی 2 ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جب کہ شکارپور اور خانپور حملوں میں ملوث گروہ ہی سیہون دھماکے میں ملوث لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں