لاہورکے علاقے ڈیفنس میں دھماکا حادثہ تھا حتمی فرانزک رپورٹ

واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی مقررکی گئی ہے، پولیس

واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی مقررکی گئی ہے، پولیس، فوٹو؛ ایکسپریس

پولیس کو ڈیفنس حادثے کی مکمل اور حتمی فرانزک رپورٹ موصول ہوگئی جس کے مطابق زیڈ بلاک میں کوئی دھماکا نہیں ہوا بلکہ حادثہ تھا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حادثے کی رپورٹ تھانہ ڈیفنس اے میں درج کر لی گئی ہے۔ واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی مقرر کی گئی ہے جو ڈیفنس حادثے کے تمام پہلوؤں پرتفتیش کرے گی اورغفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کرے گی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :لاہورکے علاقے ڈیفنس میں دھماکا

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس کے زیڈ بلاک میں زیرتعمیر عمارت میں دھماکا ہوا تھا جس میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھے جب کہ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں اسے بارودی مواد کا دھماکا قرار دیا تھا تاہم بعد میں پنجاب حکومت اور پولیس نے اسے گیس سلنڈر کا دھماکا بتایا اور پولیس کی جانب سے واقعے کو اتفاقیہ حادثہ قرار دیا گیا۔
Load Next Story