کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف
ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے میئر کراچی وسیم اختر کو خط لکھ دیا
شہر قائد میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جس پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے میئر کراچی وسیم اختر کو خط لکھ کرآگاہ کردیا۔
پنجاب اور اسلام آباد کی طرح کراچی میں بھی مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے اور اس معاملے پر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے میئر کراچی وسیم اختر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مردہ جانوروں کا گوشت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کی پشت پناہی میں فروخت ہورہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :گاڑی سے مردہ مرغیوں کا 20 من گوشت برآمد
خط میں مزید کہا گیا ہےکہ کراچی کے شہریوں کو مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے کے لیے بھینس کالونی میں غیر قانونی ذبح خانے بھی قائم ہیں جب کہ یہ سب کے ایم سی کے افسران کو حاصل سیاسی پشت پناہی کے باعث ہورہا ہے۔